XtGem Forum catalog
الفاظ ہند کامٹیمجلس ادارت مجلس مشاورتاداریہترسیل زر کا پتہ سرگرمیاںدریچہخبرنامہتازہ شمارہ الفاظ ہند طرحی مشاعرہ
غزل

با وفا عزم تھا بے وفا رہ گیا
کہہ نہ پایا کوئی ان سنا رہ گیا

ظلم سہتا رہا دیکھتا رہ گیا
رگ میں پانی تھا بس کھولتا رہ گیا

دیکھتے دیکھتے سب پشیماں ہوئے
جو بھی ظلم و ستم دیکھتا رہ گیا

جو عداوت کی راہوں پہ تھا گامزن
وہ ہمارا پتہ پوچھتا رہ گیا

میں نے روکا بہت وہ رکا ہی نہیں
وہ جہاں بھی گیا سوچتا رہ گیا

لوٹ کر آ سکے اور نہ بھیجی خبر
جب کہ در یہ ہمارا کھلا رہ گیا

جس کی آنکھوں کا منظر کوئی اور تھا
میرے سینے میں وہ دل جلا رہ گیا

خط وہ کوثر کو لکھتا رہا تھا مگر
بس لفافے پہ میرا پتہ رہ گیا

ریحان کوثر

شعبۂ فروخت  : اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو گجری بازار ،کامٹی٤٤١٠٠١ضلع ناگپور (مہاراشٹر )

ALFAAZ Hind Urdu Monthly Printed & Published by Rehan Kausar,Owned by Vidarbha Minority Multipurpose Rural Development Educational Society (NGO). Published From Kamptee, Nagpur M.S. Printed at Vidarbha Hindi Urdu Press Kamptee, Nagpur

Email: alfaazkamptee@gmail.com Mob.: 9326669893, 9373216938

http://facebook.com/alfaazehind  http://vmmrdes.jw.lthttp://alfaaz.jw.lt،

MAHURD02415/13/1/2014-TC

Editor : Rehan Kausar


94