غزل
یہ نہ پوچھو مرے پاس کیا رہ گیا
کھو گئی شکل ۔بس آئینہ رہ گیا
میں نکل آیا منزل سے آگے مگر
تھا جہاں پر وہیں راستہ رہ گیا
ہاتھ تو مِل گئے دل نہیں مل سکے
اسلئے درمیاں فاصلہ رہ گیا
آبیاری نہ کی ہم نے جس پیڑ کی
کیا پتہ کس طرح وہ ہرا رہ گیا
مدتوں ان سے ہوتا نہیں سامنا
اب تو بس نام کا رابطہ رہ گیا
وہ تھے قسمت میں شاید کسی اور کی
میں دعا میں جنہیں مانگتا رہ گیا
قتل انصاف کا ہوگیا آج پھر
قائدہ بھی دھرا کا دھرا رہ گیا
اپنی طاقت کا گُن گان کرتے ہیں سب
اب یہاں کون محو ثنا رہ گیا
پھینک دو مجھکو انجم کھلونا ہوں میں
اب تمہارے میں کس کام کا رہ گیا
شاداب انجم، کامٹی
شعبۂ فروخت : اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو گجری بازار ،کامٹی٤٤١٠٠١ضلع ناگپور (مہاراشٹر )
ALFAAZ Hind Urdu
Monthly Printed & Published by
Rehan Kausar,Owned
by Vidarbha Minority Multipurpose Rural Development Educational Society (NGO).
Published From Kamptee, Nagpur M.S. Printed at Vidarbha Hindi Urdu Press
Kamptee, Nagpur
Email:
alfaazkamptee@gmail.com Mob.: 9326669893,
9373216938
http://facebook.com/alfaazehind http://vmmrdes.jw.lthttp://alfaaz.jw.lt،
MAHURD02415/13/1/2014-TC
Editor :
Rehan Kausar
95