Lamborghini Huracán LP 610-4 t
الفاظ ہند کامٹیمجلس ادارت مجلس مشاورتاداریہترسیل زر کا پتہ سرگرمیاںدریچہخبرنامہتازہ شمارہ الفاظ ہند طرحی مشاعرہ

کامٹی میں جشن آزادی کے موقع پر طرحی مشاعرہ کا انعقاد


001 2

مورخہ ١٥ اگست ٢٠١٥ءکو شب میں نو بجے ” اشہر ، جعفری ساہتیہ اکادمی “ کامٹی کے زیر اہتمام پبلک لائبریری گجری بازار میںیوم آزادی کی مناسبت سے ایک طرحی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیاجس کا مصرع طرح: ”یہ آدمی تو ہزاروں برس پرانا ہے“  اس مشاعرے میں شہر کے ۲۲ شعرا نے ملک و قوم کے حوالے سے اپنی طرحی غزلیں پیش کیں جسے سامعین نے پسند کیا۔

  مشاعرے کی صدارت کامٹی کے معروف شاعر ’ احمد اشفاق صاحب ‘ نے فرمائی اور نظامت کے فرائض کامٹی کی نئی نسل کے نمائندہ شاعر نقی جعفری نے ادا کیے ۔ ظہیر عالم ناگپوری، ڈاکٹر رفیق ۔اے۔ ایس، پروفیسر اسرار احمد(پوروال کالج) ، ڈاکٹر وجئے ہرن واراور محمد ایوب صاحب بطور مہمان موجود تھے۔ مشاعرے میں جن شعرا نے طرحی کلام پیش کیا ان کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں احمد اشفاق ، حق فیاضی، منظور شاکر، شاہد رضا ساجد، جمال احمد جمال، تہذیب جعفری، توحید الحق، ماسٹر اظہر حیدری، خورشید عالم، طارق اشہر،سہیل عالم، غفار انصاری، غریب پرور سمندر، صادق الزماں، عارف شہزاد، جمیل انصاری، بادشاہ ضیاء، افضل انصاری، عمران آصف،منظور جوہر، مشاعرے کی کامیابی کے لیے بشمول سامعین تمام شرکا ءکا شکریہ اشہر ، جعفری ساہتیہ اکادمی کی جانب سے نقی جعفری نے ادا کیا۔


TARHI MISRA

شعبۂ فروخت  : اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو گجری بازار ،کامٹی٤٤١٠٠١ضلع ناگپور (مہاراشٹر )

ALFAAZ Hind Urdu Monthly Printed & Published by Rehan Kausar,Owned by Vidarbha Minority Multipurpose Rural Development Educational Society (NGO). Published From Kamptee, Nagpur M.S. Printed at Vidarbha Hindi Urdu Press Kamptee, Nagpur

Email: alfaazkamptee@gmail.com Mob.: 9326669893, 9373216938

http://facebook.com/alfaazehind  http://vmmrdes.jw.lthttp://alfaaz.jw.lt،

MAHURD02415/13/1/2014-TC

Editor : Rehan Kausar


643