Lamborghini Huracán LP 610-4 t
الفاظ ہند کامٹیمجلس ادارت مجلس مشاورتاداریہترسیل زر کا پتہ سرگرمیاںدریچہخبرنامہتازہ شمارہ الفاظ ہند طرحی مشاعرہ

جناب دکیل نجیب کو سال 2016 کے لئے ادبِ اطفال کے زمرے میں 'ساہتیہ اکادمی ایوارڈ'

اردو ادبِ اطفال کے مشہورومعروف  ہمہ جہت قلمکار جناب دکیل نجیب کو انکے  بےمثال ناول 'مسیحا' کو مرکزی حکومت کے با وقار ادارے ساہتیہ اکادمی کی جانب سے سال 2016 کے لئے ادبِ اطفال کے زمرے میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ تفویض  کیا گیا ہے۔ وکیل نجیب صاحب اردو ادب کے نامور قلمکار ہیں اور اردو کی تمام اصناف میں طبع آزمائی کر چکے ہیں موصوف فکشن اور بالخصوص ناول نگاری میں ایک اونچے مقام پر متمکن ہیں۔ وکیل نجیب ضلع ناگپور کے کسی بھی زبان کے پہلے قلمکار ہیں جنھیں یہ باوقار اعزاز حاصل ہوا ہے۔

وکیل نجیب صاحب کی  اب تک 19 ناول، 6کہانیوں کے مجموعے 2ڈراموں کے مجموعے ،تین سفر نامے ایک افسانوں کا مجموعہ اور ایک بچوّ ں کی نظموں کا مجموعہ بعنوان،التجا،  اس طرح کل 32 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ یہ تمام کتابیں طبع زاد ہیں اور مصنف کے زورِقلم کا نتیجہ ہیں ۔ناگپور یونیورسٹی سے دکیل نجیب  صاحب کے فن اور شخصیت پر ایک خاتون معلمہ کو پی،ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی جا چکی ہے۔ مختلف موضوعات کی سو سے زائد کتابوں پر موصوف کے تبصرے شائع ہو چکے ہیں ۔ہندوستان کی تمام ہی صوبائی اکادمیوں اور متعدد اردو ،سماجی اور ثقافتی تنظیموں کی جانب  سےوکیل نجیب صاحب کو ایورڈ دیئے جاچکے ہیں۔ وکیل نجیب کے 16 ناول مختلف اخبارات اور رسائل میں قسط وار شائع ہو چکے ہیں موصوف اس معاملے  میں اکیلے قلمکار ہیں ۔وکیل نجیب صاحب اسلامیہ جونئر کالج کے سابق پرنسپال ہیں اور فی الحال سبکدوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔اس ایورڈ کے حصول پر کئی اداروں اور اوبی شخصیتوں نے صاحبِ موصوف کو مبارک باد دی ہے ۔

٭٭٭


شعبۂ فروخت  : اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو گجری بازار ،کامٹی٤٤١٠٠١ضلع ناگپور (مہاراشٹر )

ALFAAZ Hind Urdu Monthly Printed & Published by Rehan Kausar,Owned by Vidarbha Minority Multipurpose Rural Development Educational Society (NGO). Published From Kamptee, Nagpur M.S. Printed at Vidarbha Hindi Urdu Press Kamptee, Nagpur

Email: alfaazkamptee@gmail.com Mob.: 9326669893, 9373216938

http://facebook.com/alfaazehind  http://vmmrdes.jw.lthttp://alfaaz.jw.lt،

MAHURD02415/13/1/2014-TC

Editor : Rehan Kausar


25980