Snack's 1967
الفاظ ہند کامٹیمجلس ادارت مجلس مشاورتاداریہترسیل زر کا پتہ سرگرمیاںدریچہخبرنامہتازہ شمارہ الفاظ ہند طرحی مشاعرہ
غزل

راہ منزل میں بس نقشِ پا رہ گیا
راہ رو کھو گیا راستہ رہ گیا

سچ تو الفاظ کو تولتا رہ گیا
جھوٹ ہی تھا کہ بس بولتا رہ گیا

آج بھی مجھ سے ہوتی ہے نادانیاں
” عمر بیتی مگر بچپنا رہ گیا“

لوٹتا وہ تو مالِ غنیمت رہا
اہلِ حق تھا جو محو دعا رہ گیا

جس کو دیکھو وہی پیرِ کامل ہے آج
علم جیسے کہ اب فلسفہ ہو گیا

آشنا تھا وہ سارے جہاں کیلیۓ
صرف مجھ سے ہی نا آشنا رہ گیا

اب جہاں میں اکیلی ہوں میں آصفہ
بس میرے روبہ رو آٸینہ رہ گیا

اب فنا ہی میں انجم بقا ہے میری
ایک جینے کایہ راستہ رہ گیا

آصفہ انجم کامٹی ناگپور مہاراشڑ اندیا

شعبۂ فروخت  : اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو گجری بازار ،کامٹی٤٤١٠٠١ضلع ناگپور (مہاراشٹر )

ALFAAZ Hind Urdu Monthly Printed & Published by Rehan Kausar,Owned by Vidarbha Minority Multipurpose Rural Development Educational Society (NGO). Published From Kamptee, Nagpur M.S. Printed at Vidarbha Hindi Urdu Press Kamptee, Nagpur

Email: alfaazkamptee@gmail.com Mob.: 9326669893, 9373216938

http://facebook.com/alfaazehind  http://vmmrdes.jw.lthttp://alfaaz.jw.lt،

MAHURD02415/13/1/2014-TC

Editor : Rehan Kausar


84