XtGem Forum catalog
الفاظ ہند کامٹیمجلس ادارت مجلس مشاورتاداریہترسیل زر کا پتہ سرگرمیاںدریچہخبرنامہتازہ شمارہ الفاظ ہند طرحی مشاعرہ

کا مٹی میں عیدملن و تقریب‌اعزاز

اپنی دیرینہ روایت کے مطابق انجمن ضیاء‌الاسلام‌پبلک لائبریری کے تحت فرینڈس کمیونٹی  ہال کا مٹی میں مورخہ‌٢٥ جولائی  کی شب ایک شاندار عیدملن و تقریب‌اعزاز کا انعقاد کیا گیا ،جس ‌کی صدارت کامٹی تعلقہ‌ تعلیمی ‌رابطہ کمیٹی کے ممبر اور بیوپاری تنظیم کے صدر جناب وویک منگتانی صاحب نے کی‌۔ افسر‌لتعلیم ‌جناب جتندر پان‌تا و نلے اور پولس انسپکٹر اُ‌تمّ ملک‌مہمان خصوصی تھے۔ شہر کا مٹی میں مختلف امتحانات میں امتیازی نمبر حاصل کر نے والے طلبہ و طالبات کو حوصلہ‌افزا ئی کے طور پر یادگاری‌تختیاں‌دی‌گئیں‌۔ ناگپور کےاردو اور کامٹی کےتمام ہائی اسکولوں میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کر نے والے محمدسعدریاض‌الرّ‌حیم‌کونشان‌رفعت،اعزازی‌تختی دی گئی‌۔ اسی طرح طالبات میں سب سے زیادہ نمبر کے لیے راکعہ  ناز فیاض احمد کو بھی  نشان‌رفعت کا اعزاز حاصل ہوا۔ اردوذریعۂ‌تعلیم سے جونیئر کا لج میں شہر میں اوّ‌ل آ نے والے طالب علم محمد نعمان انصاری جمیل احمد کو بھی نشان رفعت سے نوازا گیا۔ کا مٹی کے جونیئر کالجوں میں بلا تفریق میڈیم شہر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کر نے والی طالبہ‌آنچل‌راجیش‌اگر وال کا بھی نشان‌رفعت‌دے کو شاندار اعزاز کیا گیا۔

ایم‌۔ بی‌۔ بی‌۔ ایس میں داخلہ پا نے وا لی ہو نہار طالبہ عائشہ‌ صدف‌عبدالوحید کو نشان‌ افتخار تفویض کیا گیا۔ بشریٰ ناز شیخ سر فراز چارٹرڈ اکاؤ‌نٹنٹ بننے وا لی کا مٹی کی پہلی مسلم طالبہ کا نشان عظمت یاد گاری تختی دے کر اعزاز کیا گیا۔ فرح ناز قریشی کا بی‌۔ ایڈ، میرٹ لسٹ میں چوتھا مقام حاصل کر نے پر اعزاز کیا گیا۔  کا مٹی شہر کی اولین خاتون وکیل راضیہ  شبنم‌قادری نے قانون کے مختلف امتحانات پاس کر کے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا اور دوسروں کے لیے مثال قائم کی، ان کا شاند استقبال کیاگیا۔  کامٹی فٹ بال کا گڑھ رہا ہے، اس لیےفٹ بال کے ایک ہو نہار کھلاڑی احتشام احمد اظہار احمد کا بھی اعزاز کیا گیا اور انھیں نشان کمال کی یاد گاری تختی پیش کی گئی‌۔ دینی تعلیم کےساتھ عصری تعلیم حاصل کر نے والے اور ملی معاملات میں پیش پیش رہنے والے جمعیتہ‌العلماء کا مٹی کے نو جو ان صدر مو لا نا ممتاز احمد قاسمی کابھی اعزاز و استقبال کیا گیا۔

مہمانوں میں ادبی و علمی شخصیت ڈاکٹر محمد یٰسین قدو ی‌، ڈاکٹرمدت‌الاختر ،محمد حفظ الرحمٰن، ڈاکٹر ارشد جمال، صادق الزماں، احفا ظ‌الحق انصاری، ڈاکٹر نسیم اختر ، شیخ عبد الوحیدوغیرہ جیسی شخصیات کے علا وہ عمائدین شہر کی خاصی تعداد موجود تھی‌۔محترمہ شاہجہاں حیدری اور محمد ایوب صاحب نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دیے۔ محمد توحیدالحق انصاری نے رسم‌شکر یہ ادا کی‌۔ اس تقریب کے انتظام و انصرام میں وقاراحمد(منتظم لائبریری‌)، مزمل‌جہاں‌ (سربراہ ‌اصلاح‌گروپ‌)، نشاط ‌اخترانصاری، سہیل‌حکیم ،محمد عارف وغیرہ شامل تھے۔ اس تقریب کی کا میا بی میں شکیل احمد صابر(شبھم ڈیولپرس‌) کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔


شعبۂ فروخت  : اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو گجری بازار ،کامٹی٤٤١٠٠١ضلع ناگپور (مہاراشٹر )

ALFAAZ Hind Urdu Monthly Printed & Published by Rehan Kausar,Owned by Vidarbha Minority Multipurpose Rural Development Educational Society (NGO). Published From Kamptee, Nagpur M.S. Printed at Vidarbha Hindi Urdu Press Kamptee, Nagpur

Email: alfaazkamptee@gmail.com Mob.: 9326669893, 9373216938

http://facebook.com/alfaazehind  http://vmmrdes.jw.lthttp://alfaaz.jw.lt،

MAHURD02415/13/1/2014-TC

Editor : Rehan Kausar


171