XtGem Forum catalog
الفاظ ہند کامٹیمجلس ادارت مجلس مشاورتاداریہترسیل زر کا پتہ سرگرمیاںدریچہخبرنامہتازہ شمارہ الفاظ ہند طرحی مشاعرہ

عبید حارث کے شعری مجموعہ"اطراف " کا اجرا 

    کامٹی ----- "عبید حارث کے فن میں ایک شا عر اور ایک مصور دونوں کی کار فرمائی صاف طور سے محسوس ہوتی ہے اور یہی اس شعری مجموعے " اطراف " کی نمایا ں شناخت ہے  ۔ ان الفاظ میں صدر جلسہ ہز ہائی نس مولانا امیر الدّین ملک صاحب (پیشوائے اتباع  ملک بدر ) نے نئی نسل کے ذہین شاعر عبید حارث کی ہمّت افزائی کرتے ہوئے ، نیشنل ہیومن فار نیڈ  فل فاؤنڈیشن ،ناگپور کے زیر اہتمام بروز  پیر ،بتاریخ ٢٠ جولائی ٢٠١٥ء بوقت شب منعقد ہ اجرا کے پروگرام میں " اطراف " کا اجرا کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبد الرحیم  نشتر ،ڈاکٹر سروشہ نسرین قاضی اور پروفیسر محمد دانش غنی  نے اپنے مقالات سے عبید حارث کی شاعری کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر محمد شرف الدّین ساحل اور ڈاکٹر ارشاد جمال صاحبان نے اپنی تقریر میں عبید حارث کی  تازہ کاری اوربولڈنیس  کی تعریف کی ۔ اس جلسے کے خصوصی شرکا میں محمد  حفظ الرحمٰن ،محمد یٰسین قدوسی اورحسین خاں قابل ذکر ہیں  ۔

اس جلسے میں فائن آرٹ گروپ کامٹی اور ودربھ ملٹی  پرپز رورل  ڈیولپمنٹ  ا یجوکیشنل سوسائٹی ،ناگپور نے میمنٹو،شال اور گلدستہ سے شاعرکا خیر مقدم کیا نیز ڈاکٹر سروشہ نسرین قاضی اور پروفیسر نصرت مینو نے تحائف پیش کیے  جبکہ صادق الزماں صاحب (ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسٹائلز ،حکومت مہاراشٹر) نے "اطراف " کی ایک جلد مبلغ پانچ ہزار روپے میں خرید فرمائی۔ آخر میں عبید حارث نے اپنی غزلوں اور نظموں سے سا معین کو محظوظ فرمایا ۔

اس پروگرام کی نظامت محمد ایوب صاحب نے فرمائی اور خالد انور کے اظہار تشکر پر جلسے کا اختتام ہوا ۔

صدر : عشرت جاوید  سیکر یٹری:خالد انور

نیشنل ہیومن فارنیڈ فل فاؤنڈیشن ،ناگپور


FB IMG 1438594039578

شعبۂ فروخت  : اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو گجری بازار ،کامٹی٤٤١٠٠١ضلع ناگپور (مہاراشٹر )

ALFAAZ Hind Urdu Monthly Printed & Published by Rehan Kausar,Owned by Vidarbha Minority Multipurpose Rural Development Educational Society (NGO). Published From Kamptee, Nagpur M.S. Printed at Vidarbha Hindi Urdu Press Kamptee, Nagpur

Email: alfaazkamptee@gmail.com Mob.: 9326669893, 9373216938

http://facebook.com/alfaazehind  http://vmmrdes.jw.lthttp://alfaaz.jw.lt،

MAHURD02415/13/1/2014-TC

Editor : Rehan Kausar


204