The Soda Pop
الفاظ ہند کامٹیمجلس ادارت مجلس مشاورتاداریہترسیل زر کا پتہ سرگرمیاںدریچہخبرنامہتازہ شمارہ الفاظ ہند طرحی مشاعرہ

 مارچ ٢٠١٥ء حرف ِاوّل

مارچ آ گیا۔ مارچ میں شمالی نصف کرہ میں سردی کا موسم ختم ہوتا ہے اور بہار کا آغاز ہوتا ہے۔  جبکہ جنوبی نصف کرہ میں خزاں کا آغاز ہوتا ہے ۔ قدیم روم میں یہ سال کا پہلا مہینہ ہوتا تھا۔ اس کا نام قدیم روم کے جنگ کے دیوتا مارس کے نام پر رکھا گیا تھا ۔ غالباً 153 قبل مسیح تک مارچ کا مہینہ ہی رومن کیلنڈر کا پہلا مہینہ تسلیم کیا جاتا رہا۔ ویسے تو کیلنڈر کے سبھی  صفحات ایک جیسے ہوتے ہیں ۔ ہر صفحہ لال اور کالے رنگ کے نمبروں سے مرتب ہوتا ہے ۔ لال  رنگ  ہے تو خطرہ کی نشانی، لیکن ان صفحات پر ان کی کثیر تعداد ہر ایک کو خوب دلکش معلوم پڑتی ہے ۔ مارچ کا  صفحہ  کچھ الگ نظر آتا ہے۔ امتحانات  کے سایے کی وجہ سے اس  ماہ میں تاریخ کے لال اور سیاہ رنگوں کا امتیاز ختم ہو جاتا ہے ۔ سرکاری محکموں  کو بجٹ کے ، سرکاری وغیر سرکاری تنظیموںاور بینکوں  کو آڈٹ کے امتحانات سے گزرنا ہوتا ہے ۔ کاشتکاروں کو فصل کی کٹائی کی فکر اور طلبہ کو امتحان کا خوف ہوتا ہے ۔ سبھی کسی نہ کسی امتحان سے دوچار ہوتے ہیں

امتحانات کے دن جوں جوں قریب آتے ہیں، طالب علم کی تیاری عروج پر ہوتی ہے ۔ طلبہ اس جستجو میں لگے رہتے ہیں کہ امتحان کیسے دیں؟ تا کہ ان بہت سی  امتحانی پریشانیوں سے بچا جاسکےجن سے طلبہ کا سامنا ہو تا ہے ۔ جیسے امتحانی دور  میں خوف کا طاری ہو نا ، بے چینی کا چھا جانا ، عدم خوداعتمادی کا شکار ہونا ، ان  تمام پریشانیوں  سے انسانی معلومات اور طلبہ  کے ذہن ودماغ متاثر ہوتے  ہیں ، جب کہ امتحانی دنوں میں معلومات کا فقدان، جس کی طالب علم کو شدید ترین ضرورت ہو تی ہے  بہت بڑی محرومی ہے اور یہی محرومی طالب علم کی ناکامی اور رسوائی کا سبب بن جاتی ہے ۔ امتحان ہال میں کچھ طالب علم ایسے بھی ہوتے ہیں جو سوال تک ٹھیک سے پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے۔ جو جواب یاد کیا تھا اگر اس کا ایک لفظ بھی سوال میں ہے تو رٹا ہوا لکھ آئیں گے یا جس کو یاد نہیں ہو گا اسے جو بھی ملے گا وہ ویسا ہی لکھے گا، اگرچہ پرچے میں دیے گئے سوال سے اس کاتعلق ہی نہیں ہوتا تو ایسے میں ممتحن اچھے نمبر دے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اکثر بچوں کے ذہن میں یہ بٹھا دیا جاتا ہے کہ جتنا زیادہ لکھو گے نمبر بھی اتنے ہی اچھے ملیں گے اور بچے ایسا ہی کرتے ہیں، وہ پرچہ بھرنے کی غرض سے ہر اوٹ پٹانگ بات لکھ دیتے ہیں، جس سے ممتحن بیزار ہو کر زیادہ کانٹ چھانٹ کر دیتا ہے۔

ایسے پریشان کن مراحل میں ایک طالب علم کو چاہیے (چاہے اس کی ذہنی سطح کتنی ہی بلند ہو ) کہ تجربہ کا ر ماہرین تعلیم کے قیمتی نصائح کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کواپنا  نصب العین بنائے، خاص کر جب کہ وہ نصیحتیں امتحان سے متعلق بھی ہوں۔

ریحان کوثر 


شعبۂ فروخت  : اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو گجری بازار ،کامٹی٤٤١٠٠١ضلع ناگپور (مہاراشٹر )

ALFAAZ Hind Urdu Monthly Printed & Published by Rehan Kausar,Owned by Vidarbha Minority Multipurpose Rural Development Educational Society (NGO). Published From Kamptee, Nagpur M.S. Printed at Vidarbha Hindi Urdu Press Kamptee, Nagpur

Email: alfaazkamptee@gmail.com Mob.: 9326669893, 9373216938

http://facebook.com/alfaazehind  http://vmmrdes.jw.lthttp://alfaaz.jw.lt،

MAHURD02415/13/1/2014-TC

Editor : Rehan Kausar


195