Old school Swatch Watches
الفاظ ہند کامٹیمجلس ادارت مجلس مشاورتاداریہترسیل زر کا پتہ سرگرمیاںدریچہخبرنامہتازہ شمارہ الفاظ ہند طرحی مشاعرہ
MidhatulAkhtar

مدحت الاختر 15مئی 1945 کو کامٹی ضلع ناگپور، مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد مختار ابن حافظ رحمت اللہ ہے۔

مدحت الاختر کا ادبی سفرکا آغاز اور شعر گوئی کی ابتدا ۱۹۶۱کے آس پاس ہوئی۔ ابتداء اُردو کے معروف شاعر کرشن موہن سے بذریعۂ خط کتابت اصلاح لی، ایک سال کے اندر اندر یہ سلسلہ منقطع ہو گیا۔ ماہنامہ شب خون الہ آباد میں جتنا کلام شائع ہوا، وہ جناب شمس الرحمٰن فاروقی صاحب کی نظر اصلاح سے گذرا۔ پہلی شعری تخلیق، روزنامہ انقلاب، بمبئی(۱۶فروری ۱۹۶۲) میں بزم شعرا کے کالم میں شائع ہوئی۔

مطبوعات

منافقوں میں روز و شب‘، شائع کردہ مطبوعات نشتر، کامٹی (۱۹۸۰)

’میری گفتگو تجھ سے ‘ شائع کردہ لائف ٹائمز پبلی کیشنز،  کامٹی (۲۰۰۴)

’چاروں اُور‘ (جدید غزلوں کا اولین انتخاب) باشتراک شاہد کبیر،  ناگپور (۱۹۶۸)

’بے صدا فریاد‘ از اقبال اشہر قریشی،  کامٹی ۲۰۱۲

ارتباط ۔۔ مدحت الاختر ٢٠١٣

ایوارڈز و اعزازات

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادیمی نے شاعری کے لیے ریاستی سطح کا ’ سراج اورنگ آبادی ایوارڈ‘، برائے سال ۲۰۰۳تفویض کیا۔

2007میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادیمی نے ملکی سطح کے با وقار ’’ ولی دکنی ایوارڈ‘‘ برائے ادبی خدمات سے سرفراز کیا۔


شعبۂ فروخت  : اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو گجری بازار ،کامٹی٤٤١٠٠١ضلع ناگپور (مہاراشٹر )

ALFAAZ Hind Urdu Monthly Printed & Published by Rehan Kausar,Owned by Vidarbha Minority Multipurpose Rural Development Educational Society (NGO). Published From Kamptee, Nagpur M.S. Printed at Vidarbha Hindi Urdu Press Kamptee, Nagpur

Email: alfaazkamptee@gmail.com Mob.: 9326669893, 9373216938

http://facebook.com/alfaazehind  http://vmmrdes.jw.lthttp://alfaaz.jw.lt،

MAHURD02415/13/1/2014-TC

Editor : Rehan Kausar


394