3 - Copy
الفاظ ہند کامٹیمجلس ادارت مجلس مشاورتفہرستاداریہترسیل زر کا پتہ سرگرمیاںدریچہخبرنامہتازہ شمارہ
WAKIL NAZJEEB

وکیل نجیب اردو ادب کے نامور قلمکار ہیں اور اردو کی تمام اصناف میں طبع آزمائی کر چکے ہیں موصوف فکشن اور بالخصوص ناول نگاری میں ایک اونچے مقام پر متمکن ہیں۔

وکیل نجیب کی اب تک 19 ناول، 6کہانیوں کے مجموعے 2ڈراموں کے مجموعے ،تین سفر نامے ایک افسانوں کا مجموعہ اور ایک بچوّ ں کی نظموں کا مجموعہ بعنوان،التجا، اس طرح کل 32 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ یہ تمام کتابیں طبع زاد ہیں اور مصنف کے زورِقلم کا نتیجہ ہیں ۔ ناگپور یونیورسٹی سے وکیل نجیب کے فن اور شخصیت پر ایک خاتون معلمہ کو پی،ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی جا چکی ہے۔ مختلف موضوعات کی سو سے زائد کتابوں پر موصوف کے تبصرے شائع ہو چکے ہیں ۔ ہندوستان کی تمام ہی صوبائی اکادمیوں اور متعدد اردو ،سماجی اور ثقافتی تنظیموں کی جانب سےوکیل نجیب کو ایورڈ دیئے جاچکے ہیں۔ وکیل نجیب کے 16 ناول مختلف اخبارات اور رسائل میں قسط وار شائع ہو چکے ہیں موصوف اس معاملے میں اکیلے قلمکار ہیں۔ وکیل نجیب اسلامیہ جونئیر کالج کے سابق پرنسپال ہیں اور فی الحال سبکدوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ آپ کامٹی سے شائع ہونے والے اردو الفاظ ہند (ماہنامہ) کے مجلس مشاورت کے اہم رکن ہیں۔

۱۔ بے زبان ساتھی ناول ترقی اردو بیورو، نئی دہلی

۲۔ جنگل کی امانت کہانیوں کا مجموعہ مالی تعاون فخر الدین احمد میموریل کمیٹی، لکھنؤ

۳۔ مہربان جن ناول دہلی اُردو اکادمی، نئی دہلی

۴۔ خوفناک حویلی ناول ماہنامہ امنگ، نئی دہلی

۵۔ خطرناک راستے ناول ترقی اُردو بیورو، نئی دہلی

۶۔ جانباز ساتھی ناول ترقی اُردو بیورو، نئی دہلی

۷۔ غدّار وزیر ناول ماہنامہ امنگ، نئی دہلی

۸۔ جانباز شہزادے ناول نرالی دنیا پبلی کیشنز، نئی دہلی

۹۔ پانچ بھائی ناول نرالی دنیا پبلی کیشنز، نئی دہلی

۱۰۔ واپسی ناولٹ ماہنامہ ھلال، رامپور

۱۱۔ سنگریزے افسانوں کا مجموعہ نجیب پبلی کیشنز مومن پورہ، ناگپور

۱۲۔ شمالی ہندوستان کے چند خوبصورت مقامات کی سیر۔ سفرنامہ نرالی دنیا پبلی کیشنز، نئی دہلی

۱۳۔ انوکھی دوا ناول بزمِ اطفال ہفت روزہ مالیگاؤں

۱۴۔ سازش ناول قومی کونسل برائے فروغِ اُردو زبان ،نئی دہلی۔

۱۵۔ کمپیوٹان ناول نرالی دنیا پبلی کیشنز، نئی دہلی

۱۶۔ ایک عجیب حادثہ ناول قسط وار اشاعت ماہنامہ گل بوٹے ، ممبئی

۱۷۔ ماں کی بد دعا کہانیوں کا مجموعہ بزمِ اطفال پبلی کیشنز ، مالیگاؤں

ایوارڈ

اردو ادبِ اطفال کےہمہ جہت قلمکار وکیل نجیب کو ان کےبےمثال ناول 'مسیحا' کو مرکزی حکومت کے با وقار ادارے ساہتیہ اکادمی کی جانب سے سال 2016 کے لئے ادبِ اطفال کے زمرے میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے۔ ۔ وکیل نجیب ضلع ناگپور کے کسی بھی زبان کے پہلے قلمکار ہیں جنھیں یہ باوقار اعزاز حاصل ہوا ہے۔


شعبۂ فروخت  : اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو گجری بازار ،کامٹی٤٤١٠٠١ضلع ناگپور (مہاراشٹر )

ALFAAZ Hind Urdu Monthly Printed & Published by Rehan Kausar,Owned by Vidarbha Minority Multipurpose Rural Development Educational Society (NGO). Published From Kamptee, Nagpur M.S.Printed at Patel Printing Press Kamptee, Nagpur

Email: alfaazkamptee@gmail.com Mob.: 9326669893, 9373216938

http://facebook.com/alfaazehind  http://vmmrdes.jw.lthttp://alfaaz.jw.lt،

MAHURD02415/13/1/2014-TC

Editor : Rehan Kausar


55

Old school Easter eggs.